لاہور: 252 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق 295 زخمی
11-03-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 252 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 295 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 295 زخمی ہوئے، 106شدید زخمی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیے گئے تاہم 189معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو کے مطابق حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔