جعلی ادویات کا خاتمہ ؛ کمپنیز کا 2D بار کوڈ کے نفاذ کا عمل شروع
11-03-2026
(لاہور نیوز) جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 2 بار کوڈ کے نفاذ میں پیشرفت سامنے آگئی ۔ 80 فیصد ادویات پر کمپنیز نے 2D بار کوڈ کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا۔
وزیرِ صحت کی زیر صدارت ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سی ای او ڈریپ، متعلقہ اداروں کے حکام اور اسٹیک ہولڈرز بھی شریک تھے، حکام کے مطابق تقریباً 80 فیصد ادویات پر کمپنیز نے 2D بار کوڈ نفاذ کا عمل شروع کر دیا گیا۔ وزارت صحت نے ڈیٹا جمع نہ کروانے والی کمپنیز کو باضابطہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزارت صحت کےمطابق عمل درآمد نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ادویات ڈیٹا جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے پیداواری یونٹس سیل کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کا خاتمہ ناگزیر ہو گیا ہے، جعلی ادویات خاتمے کیلئے 2D بار کوڈ کے نفاذ معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، فارما کمپنیز سیریلائزیشن ڈیٹا ہر صورت ڈریپ کو جمع کروائیں۔