پنجاب کی پہلی سرکاری ایئر لائن "ایئر پنجاب" منصوبے میں اہم پیش رفت

11-03-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کی پہلی سرکاری ایئر لائن "ایئر پنجاب" منصوبے کو بند کیے جانے کی اطلاعات مسترد کر دی گئیں جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے منصوبے پر پیش رفت کی تصدیق کر دی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ  کا کہنا تھا کہ  ایئر پنجاب منصوبہ بند نہیں کیا جا رہا ہے، ایران، امریکا جنگ اور تیل کے بحران کے باعث منصوبے پر کام کی رفتار ضرور سست ہوئی، تاہم منصوبہ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایئر پنجاب کے لیے سول ایوی ایشن کا لائسنس حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ طیارے لیز پر لینے کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت ایئر پنجاب منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں 6 طیارے لیز پر لے گی، جبکہ منصوبے پر عملی پیش رفت جاری ہے۔