نواب ٹاؤن میں شوہر کے ہاتھوں بیوی مبینہ طور پر قتل، لاش مردہ خانے منتقل

11-03-2026

(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن کے نواحی علاقے کھمبا گاؤں میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے 40 سالہ بیوی کے منہ پر تکیہ رکھ کر اس کی جان لے لی، مقتولہ کی شناخت نجمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق رضاکاروں نے مقتولہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔