ڈی ایچ اے فیز 3 میں زیر تعمیر گھر کی دیوار گرگئی، 4 مزدور زخمی

11-03-2026

:(لاہور نیوز) ڈی ایچ اے فیز 3 کے علاقے میں زیر تعمیر گھر کی دیوار اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 مزدور زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دیوار گرنے سے چار مزدور ملبے تلے آکر زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور جنرل ہسپتال منتقل کردیا۔