مغلپورہ: 2 خواتین کو کچلنے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار
11-03-2026
(لاہور نیوز) مغلپورہ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرنے والی دو خواتین کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں 19 سالہ فریال موقع پر جاں بحق جبکہ 22 سالہ شانزے زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ شالیمار لنک روڈ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، دونوں خواتین سڑک عبور کر رہی تھیں کہ تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے میں فریال موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ زخمی شانزے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور رفاقت علی کو گرفتار کرلیا اور حادثے میں ملوث ٹرک بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔