حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

11-03-2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ابوزر کے نام سے ہوئی ہے، جسے اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 46 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے برآمد کئے گئے۔ ایف آئی اے حکام نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی و غیرقانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لئے ہیں۔ ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔