ملت پارک میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 8 سالہ بچی جاں بحق، باپ شدید زخمی، ڈرائیور گرفتار
11-03-2026
:(لاہور نیوز) ملت پارک کے علاقے نیشنل بینک کالونی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے باپ بیٹی کو کچلنے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث کار ڈرائیور رانم خان کو حراست میں لے لیا۔ تیز رفتار کار کی ٹکر سے 8 سالہ بچی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا والد اعجاز شدید زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 1190/26 درج کرکے نامزد ملزم رانم خان کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر دفعہ 322 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی اعجاز کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔