پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، برائلر گوشت 7 روپے مہنگا
11-03-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
برائلر مرغی کے نرخ میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 577 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، مارکیٹ میں صافی گوشت شہریوں کو 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے مطابق زندہ برائلر کا فارم گیٹ ریٹ 370 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 384 روپے جبکہ پرچون قیمت 398 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 247 روپے فی درجن مقرر ہو گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 290 روپے میں فروخت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔