لاہور فضائی آلودگی کا قیدی بن کر رہ گیا، آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
11-03-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کی فضا آج بھی گرد اور دھوئیں کے حصار میں قید ہے، فضا میں پھیلا کہر نما غبار شہر کی بگڑتی ہوئی ماحولیاتی صورتحال کا پتا دے رہا ہے۔ باغوں کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا۔
لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 447 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پیراگون کا علاقہ فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں اے کیو آئی 728 تک جا پہنچا۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 615 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 435 ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔