دھند کے باعث موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک بند
11-03-2026
(لاہور نیوز) شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دیا گیا، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند میں ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہے، اس لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کے لیے نسبتاً محفوظ وقت ہے۔ دورانِ سفر گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو لین کی پابندی کرنے، غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ترجمان کے مطابق دورانِ سفر فوگ لائٹس استعمال کریں اور گاڑی کی ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز درست حالت میں رکھیں۔ شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے کی صورت میں گاڑی کسی محفوظ مقام پر روک دیں۔