بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے 7 اور 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی: بیرسٹر سلمان صفدر
11-02-2026
(لاہور نیوز) بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ 2 نومبر کو شام 4 بج کر 30 منٹ پر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے 40 منٹ کی ملاقات کا انتظام کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بار بار درخواستیں اور گزارشات کرنے کے بعد 7 ماہ کے طویل عرصے میں بانی پی ٹی آئی سے جبکہ 11 ماہ بعد بشریٰ بی بی سے ملاقات ممکن ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کا دورانیہ تمام مقدمات اور قانونی معاملات پر تفصیلی گفتگو کے لیے ناکافی تھا۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ دونوں نے انہیں اپنی صحت اور جیل میں رہنے کے حالات سے آگاہ کیا جبکہ بعض قانونی معاملات اور مقدمات کے حوالے سے نئی ہدایات بھی دیں۔