وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
11-02-2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نومنتخب چیئرمین شکیل مسعود حسین، سینئر وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان، وائس چیئرمین سلمان اقبال، جنرل سیکرٹری میاں عامر محمود، جوائنٹ سیکرٹری درید قریشی اور دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے امید ظاہر کی کہ پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے ادارے کی مثبت روایات کو برقرار رکھیں گے۔ مریم نواز شریف نے نومنتخب عہدیداران کی کامیابی، بہتر کارکردگی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا بھی کی۔