پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں میاں عامر سیکرٹری جنرل منتخب

11-02-2026

(لاہور نیوز) پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

اجلاس میں ٹی وی اور ریڈیو کیٹیگری سے تعلق رکھنے والے ارکان کی اکثریت نے شرکت کی، جہاں مستقل بورڈ ممبران کے علاوہ ٹی وی کیٹیگری میں تین اور ریڈیو کیٹیگری میں پانچ ڈائریکٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ ٹی وی کیٹیگری میں نیو ٹی وی کے چودھری عبدالرحمان، مہران ٹی وی کے غلام نبی اور سٹی 42 کی وردہ نقوی ڈائریکٹرز منتخب ہوئیں۔ دوسری جانب ریڈیو کیٹیگری میں ایف ایم 106 کے شاہد جمال، ریڈیو آواز کے مرزا محمد نعیم، ایف ایم 105 کے ذوالفقار علی شاہ، ایف ایم 89 کی ناز آفرین ایس لاکھانی اور ایف ایم 91 کی سارہ طاہر خان بلا مقابلہ ڈائریکٹرز منتخب ہوئیں۔ بعد ازاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سال27-2026 کے لیے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔  جس میں ڈان نیوز کے شکیل مسعود حسین چیئرمین، جیو ٹی وی کے ابراہیم رحمان سینئر وائس چیئرمین، اے آر وائی کے سلمان اقبال وائس چیئرمین، دنیا ٹی وی کے میاں عامر سیکرٹری جنرل، ہم ٹی وی کے درید قریشی جوائنٹ سیکرٹری جبکہ آج ٹی وی کے احمد اے زبیری فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ خیال رہے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔