سونے کی قیمت میں 3 روزہ مسلسل کمی کے بعد آج بڑا اضافہ
11-02-2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں 3 روزہ بڑی کمی کے بعد آج اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح چاندی فی تولہ 100 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 488 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار ڈالر کی اہم حد سے بدستور نیچے ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہو کر 3896 ڈالر کا ہو گیا۔