محمد رضوان اور امام الحق قائداعظم ٹرافی میں ایکشن میں ہوں گے

11-02-2026

(ویب ڈیسک) کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق قائداعظم ٹرافی میں ایکشن میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان پشاور کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی کیلئے ایکشن میں ہوں گے جبکہ امام الحق ملتان کو دستیاب ہوں گے۔ ذرائع  نے بتایا کہ محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے ٹیموں کو دستیاب ہیں، دونوں کھلاڑی اس سے قبل پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون بھی کھیل چکے ہیں۔ خیال رہے کہ قائد اعظم ٹرافی گریڈ ون کا پہلا راؤنڈ 3 نومبر سے شیڈولڈ ہے۔