برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے اضافہ
11-02-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔
مارکیٹ میں صافی گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو سرکاری نرخوں سے بھی زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے، سرکاری نرخ 570 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فارم گیٹ ریٹ 365 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 379 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 393 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 245 روپے فی درجن مقرر ہوئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 230 روپے میں فروخت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔