23ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ 3 سے 7 نومبر تک کھیلی جائیگی

11-01-2026

(لاہور نیوز) 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 3 سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا، ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں 6 ممالک کے 44 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، پاکستان، ہانگ کانگ چین، ملائیشیا، کوریا، ایران اور ازبکستان کی ٹیمیں چیمپئن شپ میں شریک ہوں گی۔ ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی مینز ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، پاکستانی مینز ٹیم میں نور زمان، اصحاب عرفان، محمد عاصم اور ناصر اقبال شامل ہیں، پاکستانی مینز ٹیم چیمپئن شپ میں پہلی سیڈ کے طور پر پول اے میں شامل ہوگی۔ طاہر اقبال پاکستانی مینز ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی ویمنز ٹیم کا بھی اعلان کر دیا گیا، ثنا بہادر، مہوش علی، ماہ نور علی اور سحرش علی پاکستانی ویمنز ٹیم کا حصہ ہوں گی، پاکستانی ویمنز ٹیم چیمپئن شپ میں چوتھی سیڈ ہو گی، سعدیہ گل پاکستانی ویمنز ٹیم کی کوچ ہوں گی جبکہ گروپ کیپٹن (ر) عرفان اصغر پاکستانی ٹیموں کے منیجر ہوں گے۔