لیسکو کا ٹارگٹڈ لوڈشیڈنگ کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع
11-01-2026
(لاہور نیوز) لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی چوری والے علاقوں میں ٹارگٹڈ لوڈشیڈنگ کے لیے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا۔
منصوبے کے تحت پھلروان فیڈر پر ٹارگٹڈ لوڈشیڈنگ کے نظام کی تنصیب بھی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منصوبے پر ایک ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جس کے تحت ٹرانسفارمرز سمیت دیگر ضروری تنصیبات کی جائیں گی۔ لیسکو نے ایسٹ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کے تحت ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ منصوبے کے تحت 913 عدد 100 کے وی اے کے ٹرانسفارمرز جبکہ 1300 عدد 200 کے وی اے کے ٹرانسفارمرز نصب کیے جائیں گے۔ میگا پراجیکٹ کے ذریعے بجلی چوری کا سبب بننے والے ٹرانسفارمرز کو آن لائن سسٹم کے تحت بند کیا جا سکے گا، جس سے بجلی چوری والے علاقوں میں مخصوص بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔