ون ڈے ٹرائی سیریز ختم، انگلینڈ اور سری لنکن کھلاڑیوں کی وطن واپسی

11-01-2026

(لاہور نیوز) ون ڈے ٹرائی سیریز کے اختتام پر انگلینڈ کے کھلاڑی وطن واپس روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے ون ڈے سکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی آج لاہور سے کولمبو روانہ ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے تیاریاں شروع ہو گئیں۔ پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی 5 نومبر کو اسلام آباد رپورٹ کریں گے جبکہ سری لنکا کے ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔