شاہدرہ ٹاؤن: پولیس مقابلہ میں ملزم ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

11-01-2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران مبینہ خوری کے مقدمے کا ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہ زیب ریمانڈ پر تھا جسے موبائل برآمدگی کیلئے  لے جایا گیا تھا، ملزم کو اسکے مبینہ ساتھی چھڑانے کیلئے آئے تاہم پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کےدوران ملزم شاہ زیب مارا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار فاروق بھی زخمی ہوا ہے۔