لاہور: جعلی نمبر پلیٹس، 4 ہزار سے زائد مقدمات درج

11-01-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف لاہور پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 4 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، قانون پسند شہری لاہور پولیس کے کریک ڈاؤن کو سراہ رہے ہیں، شہری جانتے ہیں کہ جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں جرائم کی روک تھام میں مؤثر ثابت ہوں گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی ہو گی، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،شناخت چھپانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔