لاہور: 230 ٹریفک حادثات میں 282 افراد زخمی

11-01-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 230 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 282 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 100 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 182 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔