نشتر کالونی: شوہر کا بیوی اور پانچ بچوں پر چھریوں سے حملہ، تمام زخمی
11-01-2026
(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقے حاکم چوک کے قریب ایک شخص نے چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ارشد ناراض بیوی کو منانے کے لیے اپنے سسرال گیا تھا، جہاں بیوی نے اس کے ساتھ واپس جانے سے انکار کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کے انکار پر ملزم نے طیش میں آکر اس پر چھریوں سے حملہ کردیا۔ ماں کو بچانے کے لیے بچے درمیان میں آگئے، جس کے نتیجے میں پانچوں بچے بھی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچوں کی والدہ بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم ارشد کو موقع سے گرفتار کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔