گلبرگ میں شیزان بیکرز فیکٹری میں گیس دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

11-01-2026

(لاہور نیوز) گلبرگ کے علاقے میں گورو مانگٹ روڈ پر واقع شیزان بیکرز فیکٹری کے بیکنگ ایریا میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں فیکٹری کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 8 فیکٹری ورکرز متاثر ہوئے، جن میں سے 7 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ ساجد ولد فرید کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں جناح اور سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔