سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا
10-31-2026
(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، 24 قیراط فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا۔
فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 9 ہزار 259 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 51 ہزار 282 روپے ہو گیا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 108 ڈالر کمی سے 3 ہزار 872 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ ملک میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 142 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 388 روپے ہو گئی۔