حماد اظہر کی ضمانت پر رہائی کی درخواست، اے ٹی سی نے ریکارڈ طلب کر لیا

10-31-2026

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

سماعت کے دوران حماد اظہر کے وکیل بیرسٹر ابوزر سلمان نیازی نے دلائل پیش کئے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے حماد اظہر کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، جبکہ عدالت کی جانب سے ان کا 50 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ حماد اظہر سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، لہٰذا انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے 3 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔