پنجاب میں 24 سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کے خلاف درخواست مسترد
10-31-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں 24 سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کے خلاف دائر آئینی درخواست مسترد کر دی۔
جسٹس خالد اسحاق نے ایسٹرن میڈیکل ٹیکنالوجی سروسز کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ تکنیکی، مالی اور پالیسی معاملات میں مداخلت کرنا ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار نئی خریداری کے عمل میں پنجاب پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے قوانین کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے قرار دیا کہ خریداری کے عمل میں قانونی خلاف ورزی ثابت نہ ہونے کے باعث درخواست مسترد کی جاتی ہے۔