ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 14 روپے 73 پیسے مہنگی

10-31-2026

(لاہور نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 73 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، ایل پی جی کی نئی سرکاری قیمت 294 روپے 7 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے 86 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 470 روپے مقرر ہو گئی ہے، ایل پی جی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔ دوسری جانب مارکیٹ میں ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مارکیٹ میں اضافی نرخ وصول کیے جانے سے گھریلو بجٹ مزید متاثر ہو گا۔