ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی، قمار بازی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار
10-31-2026
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ پولیس نے قمار بازی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کینٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی، عرفان، اللہ دتہ، وحید، آفتاب، شاہد، اویس اور دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے قمار بازی کی رقم 42 ہزار 500 روپے برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔