لاہور میں قاتل ڈور کی سپلائی ناکام، 60 سے زائد چرخیاں برآمد، ملزم پکڑا گیا
10-31-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ناکہ جات پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، مجاہد سکواڈ ناکہ گلویرہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی قاتل ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزم علی حیدر خطرناک ڈور کی چرخیاں قصور سے لاہور منتقل کر رہا تھا۔ دورانِ تلاشی مشکوک رکشے سے قاتل ڈور کی 60 سے زائد چرخیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے چوکی صوئے آصل کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی بلال احمد کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخوں کے علاوہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سخت چیکنگ اور قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔