لاہور میں درجہ حرارت میں روز بروز کمی، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
10-31-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شہر میں ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 300 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جی سی یونیورسٹی کے اطراف ایئر کوالٹی انڈیکس 515 جبکہ گلبرگ کے علاقے میں 497 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کی موجودہ صورتحال شہریوں، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مسائل سے دوچار افراد کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔