راوی روڈ: لین دین کے تنازع پر شہری پر تشدد، تین ملزمان گرفتار
10-31-2026
(لاہور نیوز) راوی روڈ کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے شہری کو گھر کے قریب بلایا اور وہاں سے زبردستی ایک دکان میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے تشدد کے دوران شہری سے زبردستی اشٹام پیپر پر دستخط بھی کروائے اور بعد ازاں اسے چھوڑ دیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ایس ایچ او راوی روڈ نعیم سلطان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان رشید، بلال اور نعیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ شہریوں پر تشدد کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔