پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا
10-30-2026
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے تاہم پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک نافذالعمل ہوں گی۔