لاہور: 246 ٹریفک حادثات میں 293 افراد زخمی

10-30-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 246 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 293 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 106 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 187 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔