پنجاب سمیت ملک بھر میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی

10-30-2026

(لاہور وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئےگلوبل برڈن آف اسٹڈیز کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 2023 تک اسلام آباد میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ جبکہ اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ماہرین نفسیات کی تعداد1050 ہے۔  وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 406، سندھ میں 228، کے  پی میں 122 جب کہ بلوچستان میں 44 ماہرین نفسیات ہیں، پاکستان میں 2 لاکھ 45 ہزار  400 افراد پر ایک ماہر نفسیات ہے۔  وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3900 ہے، ایڈز سے متاثرہ مریض سب سے زیادہ سندھ میں ہیں جن کی تعداد 1915 ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 1765، کے پی میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 اور گلگت بلتستان میں ایڈزکا ایک مریض ہے۔