پنجاب میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کیلئے یونیفارم لازمی قرار، مراسلہ جاری

10-30-2026

(لاہور نیوز) ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب نے پنجاب بھر میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کیلئے یونیفارم لازمی قرار دے دی۔

ہیلتھ کیئر کمیشن  نے پنجاب کی تمام طبی علاجگاہوں کو مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق ڈاکٹرز کیلئے اوورآل اور پیرامیڈکس کیلئے مخصوص کٹ لازمی ہو گی۔ عملہ صفائی کیلئے سٹینڈرڈ یونیفارم لازمی ہو گی جبکہ ڈاکٹرز کیلئے نیلی یونیفارم اور پیرامیڈیکس کیلئے سبز اور لیبارٹری عملے کیلئے سفید کوٹ مختص ہو گا، ہسپتالوں سے باہر یونیفارم پہننے کی ممانعت ہو گی۔ انفیکشن کنٹرول کیلئے ڈاکٹرزا ور طبی عملے کو ہاف بازو یونیفارم استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم پنجاب کی تمام علاجگاہوں کو یونیفارم کے استعمال پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔