سموگ، کورونا اور انفلوئنزا وائرس کی گردش، 4 ہزار 500 سے زائد مریض رپورٹ

10-30-2026

(لاہور نیوز) لاہور میں سموگ کے ساتھ کورونا اور انفلوئنزا وائرس کی گردش جاری ہے۔

شہری مختلف موسمی اور وائرل بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، بخار، کھانسی، نزلہ، گلے میں درد اور جسمانی درد کی شکایات میں اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 4 ہزار 500 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور سانس کی تکالیف میں مبتلا پائی گئی۔ شہر میں سموگ اور موسمی تبدیلیوں کے باعث شہریوں کو صحت کے مختلف مسائل کا سامنا ہے، جبکہ کورونا اور انفلوئنزا وائرس کی موجودگی نے بھی صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔