پتنگ بازی کیلئے ممنوعہ کیمیکل ڈور تیار کرنے اور فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

10-30-2026

(لاہور نیوز) پتنگ بازی کیلئے ممنوعہ کیمیکل ڈور کی تیاری اور فروخت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ہیئر پولیس نے تتلے روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عارف اور رفیق کو گرفتار کر لیا، جبکہ حویلیاں چوک سے بھی دو ملزمان رضوان اور خالد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 40 چرخیاں کیمیکل ڈور، 90 خالی نلکیاں اور 95 پنّے برآمد کیے گئے ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ ڈور کی تیاری اور فروخت کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور اس میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، غیر قانونی ڈور تیار کرنے، فروخت کرنے اور سپلائی کرنے والوں کے خلاف پولیس کارروائیاں جاری رہیں گی۔