14ویں انٹر سکول اینڈ کالجیٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 4 سے 5 نومبر کو منعقد ہو گی

10-30-2026

(ویب ڈیسک) 14ویں انٹر سکول اینڈ کالجیٹ بوائز اینڈ گرلز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 4 تا 5 نومبر لاہور میں منعقد ہو گی۔

پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور آرگنائزنگ سیکرٹری کے مطابق  اس دو روزہ چیمپئن شپ کے مقابلے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایلیٹ ٹریننگ ہال، پنجاب سٹیڈیم، نشتر پارک میں منعقد ہوں گے۔ سکول بوائز اینڈ گرلز عمر 16 سال تک ،کالج بوائز اینڈ گرلز عمر 18 سال تک ہے، بوائز کے مقابلے 4 نومبر بدھ کو جبکہ گرلز کے مقابلے 5 نومبر جمعرات کو 11 بجے شروع ہونگے، جسمانی وزن دونوں دن صبح 9 تا 10 بجے ہونگے۔