بلیک میلنگ اور بچوں کے آن لائن جنسی استحصال میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
10-30-2026
(لاہور نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بلیک میلنگ اور کم عمر بچوں کے آن لائن جنسی استحصال میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور 2 سمیں برآمد کر کے فارنزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہیں۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق شہری کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کرنے اور اس کی قابلِ اعتراض ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں کاشف علی نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ واٹس ایپ چیٹس، وائس نوٹس اور ویڈیوز کے تکنیکی تجزیے کے بعد ملزم کو عارف والا سے حراست میں لیا گیا۔ دوسری کارروائی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے کم عمر بچوں کی فحش ویڈیوز تیار کرنے کا معاملہ ٹریس کیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم حسام شاہد کم عمر بچوں کی ویڈیوز بنا کر اپنے ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے پرائیویٹ فولڈر میں محفوظ کرتا تھا۔ این سی سی آئی اے کی ٹیم نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی ڈیجیٹل ٹریسنگ کے بعد ملزم کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے عاطف امیر نے کہا ہے کہ شہریوں کو ہراساں کرنے اور بچوں کا آن لائن استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔