برائلر گوشت کے نرخ میں 8 روپے کمی ہو گئی

10-30-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 555 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، نئے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر 355 روپے، ہول سیل مارکیٹ میں 369 روپے جبکہ پرچون بازار میں 383 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران برائلر کی قیمت میں مجموعی طور پر 30 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا، تاہم آج 8 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں، انڈوں کی سرکاری قیمت 239 روپے فی درجن مقرر ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 50 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔