معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی چوری، صوبائی وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا

10-30-2026

(لاہور نیوز) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے معروف گلوکارہ و آرٹسٹ حمیرا چنا کی گاڑی بہادرآباد چار مینار سے چوری ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی اے وی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ اے وی سی سی تمام تکنیکی پہلوؤں کو بروئے کار لاتے ہوئے گاڑی چوروں کو ٹریس کرے۔ ایس ایس پی کے مطابق گاڑی چوری ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا عمل بھی جاری ہے۔ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ فنکار اور آرٹسٹ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، حمیرا چنا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر انہیں احساس ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔