وحدت کالونی: چار سال قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون بازیاب

10-29-2026

(لاہور نیوز) وحدت کالونی سے چار سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون نرگس بی بی کو پولیس نے ضلع بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے عرصہ دراز سے لاپتہ خاتون کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، جس پر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کو خصوصی ذمہ داری سونپی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ وحدت کالونی جمشید اسلم  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نرگس بی بی کو منچن آباد سے بازیاب کروایا، پولیس کے مطابق خاتون کے خاوند نے 2022 میں اپنی اہلیہ کے اغواء کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کروایا تھا۔  خاتون کی بحفاظت بازیابی پر ان کے اہل خانہ نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔