سپریم کورٹ بار انتخابات: احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب
10-29-2026
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارتی نشست پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی، غیر حتمی نتائج کے مطابق احسن بھون گروپ کے امیدوار سید امجد علی شاہ صدر منتخب ہو گئے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار سید امجد شاہ لاہور سے 644 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پروفیشنل گروپ کے امیدوار سردار امان خان 400 ووٹ حاصل کرسکے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسن بھون نے جیت پر بار کے وکلا کو مبارکباد دی اور تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے چودھری پرویز الٰہی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ احسن بھون نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق ہونے والی ترامیم کی حمایت کریں گے۔ دوسری جانب نومنتخب صدر سید امجد شاہ نے بھاری مینڈیٹ ملنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حمایت کرنے پر وکلاء برادری کے شکر گزار ہیں، سید امجد شاہ نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جبکہ وکلا کی فلاح و بہبود ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔