پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن

10-29-2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں ٹریننگ سیشن جاری ہے، جہاں کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم نے فائنل کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا، جس کا مقصد اہم مقابلے سے قبل کھیل کے تینوں شعبوں میں کارکردگی بہتر بنانا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل ہفتہ، 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔