وحدت کالونی سے چار سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو پیاروں سے ملوا دیا گیا

10-29-2026

(ویب ڈیسک) وحدت کالونی سے چار سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون نرگس بی بی کو ضلع بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔

انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تلاش کیا اور ورثا کے حوالے کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے عرصہ دراز سے لاپتہ خاتون کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، جس پر ایس پی انویسٹی گیشن کو خصوصی ذمہ داری سونپی گئی، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ وحدت کالونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نرگس بی بی کو منچن آباد سے بازیاب کروایا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے خاوند نے 2022 میں اپنی اہلیہ کے اغواء کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کروایا تھا، انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق خاتون کی بینائی کمزور تھی اور وہ اکیلی گھر سے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے نکلی تھیں۔ خاتون کی بحفاظت بازیابی پر ان کے اہل خانہ نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔