جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، مقدمات درج

10-29-2026

(لاہور نیوز) جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے ذریعے شناخت چھپانے والوں کے خلاف لاہور پولیس نے کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا، کارروائیوں کے دوران 4 ہزار 120 مقدمات درج کئے گئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ 13 روز میں جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف 4 ہزار 21 مقدمات درج کئے گئے، جبکہ کارروائیوں کے دوران 3 ہزار 858 موٹرسائیکلیں، 125 کاریں اور 38 دیگر گاڑیاں تحویل میں  لے کر متعلقہ تھانوں میں بند کر دی گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق کینٹ ڈویژن میں سب سے زیادہ 1,056 مقدمات درج ہوئے، جبکہ سٹی ڈویژن میں 902، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 624، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 604، صدر ڈویژن میں 541 اور سول لائنز ڈویژن میں 294 مقدمات درج کئے گئے۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور جعلی یا غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔