پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ایس ٹی آئیز کی بھرتیوں کیلئے انٹرویوز شروع
10-29-2026
(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سکول ٹیچر انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا آغاز ہو گیا ہے، جو 30 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق انٹرویوز میں امیدواروں کے لیے یونین کونسل، پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایڈ اور بی ایڈ کی بنیاد پر الگ الگ نمبر مختص کیے گئے ہیں۔ انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کو یکم نومبر سے جوائننگ لیٹرز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ بھرتی پالیسی کے تحت پرائمری سکولوں میں ایس ٹی آئیز کو 35 ہزار روپے، مڈل سکولوں میں 38 ہزار روپے جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں 45 ہزار روپے ماہانہ معاوضے پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ایس ٹی آئیز کی تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔