پنجاب کے مزید 6ہزار 460 سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا عمل شروع
10-29-2026
(لاہور نیوز) محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کے چوتھے مرحلے کا آغاز کر دیا۔
دوسرے مرحلے میں صوبے بھر کے مزید 6 ہزار 460 سرکاری سکول ٹھیکے پر دیے جائیں گے۔ پہلی بار 600 ہائی سکول بھی اس منصوبے میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوتھے مرحلے میں 5 ہزار 860 پرائمری اور مڈل سکولوں سمیت مجموعی طور پر 6 ہزار 460 سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دیا جائے گا۔ ہائی سکولوں کو منصوبے میں شامل کرنے کی تجویز ناقص انفراسٹرکچر اور طلبہ کے داخلوں میں کمی کے باعث دی گئی ہے۔ اس سے قبل منصوبے کے پہلے تین مراحل میں 13 ہزار 600 سرکاری سکول ٹھیکے پر دیے جا چکے ہیں۔ چوتھے مرحلے کی تکمیل کے بعد صوبے میں سرکاری سکولوں کی تعداد 38 ہزار سے کم ہو کر تقریباً ساڑھے 31 ہزار رہ جانے کا امکان ہے۔